پاکستان
Time 14 جولائی ، 2021

بلوچستان کے 5 اضلاع بارشوں کے بعد سیلاب سے متاثر

بلوچستان کے اضلاع ہرنائی اور سبّی میں بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلاب  ہے جب کہ سبّی کے دو گاؤں مل چانڈیہ اور رضا چانڈیہ میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ، کئی مکانات ڈوب گئے اور دیواریں گرگئیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے 5 اضلاع سبی ،سوراب ،موسٰی خیل ،چاغی اور کوہلو میں نقصانات ہوئے ہیں ، ان اضلاع میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 5 افراد جان بحق بھی ہوئے  ہیں۔

نصیر خان ناصر نے بتایا کہ بدھ کو دریائے تلی میں سیلابی پانی انے اور بند ٹوٹ جانے سے سبّی  کےچانڈیا گاؤں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا ،جس سےکافی مکانات گر گئے ہیں،جن کی تفصیلات ضلعی انتظامیہ سے حاصل کی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کے متاثرہ دیہات میں ریلیف کا کام شروع کردیا گیا ہے ،ٹینٹ ،کھانے پینے کاسامان اور دیگر امدادی اشیا کے ٹرک روانہ کردیے گئے ہیں ،ا س کے علاوہ  ایمبولینسز  اور میڈیکل ٹیمیں بھی بھجوادی ہیں۔

 نصیر ناصر نے بتایا کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے فنڈز کا اجراء کردیا ہے، پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ 

مزید خبریں :