پاکستان
Time 14 جولائی ، 2021

نیب کی وجہ سے دنوں میں ہونے والےکام مہینوں میں ہورہے ہیں، شفقت محمود

 وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے بعد شفقت محمود نے بھی قومی احتساب بیورو(نیب) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'کیپیٹل ٹاک' میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفقت محمودکا کہنا تھا کہ  نیب کی وجہ سے دنوں میں ہونے والےکام مہینوں میں ہورہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم حکومت کا اختیار ہے۔

سینیٹر مصطفٰی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ نیب کی پریس ریلیز پر حکومت کو اس کے خلاف تحریک استحقاق جمع کروانی چاہیے۔

 خیال رہےکہ گذشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ نیب کے قانون میں ترمیم لارہے ہیں، بیوروکریسی نیب کی وجہ سے بالکل کام نہیں کررہی ہے، وہ خوفزدہ ہے۔

اس بیان پر نیب نے تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیوروکریسی اگر آئین کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق نیب کے اس وقت1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ،ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1300ار ب روپے ہے، ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزید خبریں :