ہوا میں اڑتی کار طویل فاصلہ طے کرکے ہائی وے پر آگری، ویڈیو منظر عام پر

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حقیقی زندگی میں ہالی وڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے فلمی منظر جیسا حادثہ پیش آیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوبا سٹی میں شاہراہ پر ایک ہوا میں اڑتی کارطویل فاصلہ طے کرکے ہائی وے پر آگری۔

گاڑی نے کئی قلابازیاں بھی کھائیں مگر معجزانہ طور پر ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔

ہائی وے پر دوسری طرف سے جاتی ہوئی کار میں لگے کیمرے نے یہ منظر قید کرلیا۔

مزید خبریں :