پاکستان
Time 21 جولائی ، 2021

پاکستان میں ایک بار پھر ٹک ٹاک کو بلاک کردیا گیا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ملک بھر میں مشہور  لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک کو  ایک بار  پھر بلاک کر دیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی متعلقہ دفعات کی روشنی میں پی ٹی اے نے ملک میں ٹِک ٹاک ایپ اور  ویب سائٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ کارروائی پلیٹ فارم پر نامناسب مواد کی مستقل موجودگی اور پلیٹ فارم کے ایسے مواد کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ  کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔


مزید خبریں :