پاکستان
Time 21 جولائی ، 2021

’نواز شریف کی مودی کے ساتھ یاری برقرار ہے: فرخ حبیب

 فیصل آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مودی کے ساتھ نواز شریف کی یاری برقرار ہے یہی وجہ ہے  کہ مریم نواز مودی کی بات نہیں کرتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مریم کو مودی کے خلاف بات کرنے سے روکا ہوا ہے، مریم جو بولتی ہیں وہ بھارت میں ہیڈلائن بنتی ہے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز اور  مودی کے تعلقات تو آج بھی زندہ ہیں جبکہ وزیراعظم  عمران خان نےکشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے دنیاکے سامنے رکھا۔

انھوں  نے کہا کہ 62 پاکستانیوں کی عید کے موقع پر ملک واپسی کے لیے وزیراعظم مسیحا بنے اور  عید پر پاکستانیوں کی واپسی کےلیےخصوصی پرواز کا انتظام کیا۔

فرخ حبیب نے عید کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ عید پرکشمیریوں کی جدوجہدکو نظرانداز نہیں کر سکتے،کشمیریوں نے آزادی کےلیےقربانیاں دیں، آج انہیں تسلیم کرنےکادن ہے۔

 وزیر مملکت کی جانب سے عید کے روز بھی کورونا کی عالمی وبا سے چھٹکارے کے لیے پاکستانیوں کو کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیا گیا اور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستانی عوام ویکسین ضرور لگوائیں۔

مزید خبریں :