دنیا
Time 21 جولائی ، 2021

وسطی چین میں طوفانی بارشیں، ڈیم تباہ، 12 افراد ہلاک

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

چین کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا جبکہ دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی کے وسطی شہر زینگ زو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

چین کے صدر شی جن پنگ نے زینگ زو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر شی جن پنگ نے بھی ڈیم تباہ ہونے سے ہلاکتوں اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

پیپلز لبریشن آرمی کی سینٹرل تھیٹر کمانڈ کا کہنا ہے کہ 20 جولائی کو یہیتان ڈیم میں 20 میٹر کی دراڑ پڑ گئی تھی اور دریا کی کناریوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم اب وہاں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :