پاکستان
Time 21 جولائی ، 2021

بقر عید کا مزہ دوبالا کرتے ’مٹن تکے‘

فوٹوفائل
فوٹوفائل

عید الاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے شہروں میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ہر گھر کے دسترخوان پر کہیں مٹن تو کہیں بیف کے پکوانوں کی خوشبو  پھیلی ہوگی۔

تو آئیے آج آپ کے دسترخوان کی رونق بڑھانے کے لیے بات کرتے ہیں مٹن کی ڈشز کے کچھ مختلف اور جدید انداز  میں بنے تکوں پر۔

جو لوگ ڈائٹنگ کرنا چاہیں وہ روٹی سالن اورچاول چھوڑ کر  بھی مختلف تکوں کی ڈشز کھاسکتے ہیں جو کہ مزیدار بھی ہوتی ہیں اور مکمل پروٹین بھی مہیا کرتی ہیں۔

مٹن تکہ بنانے کے لیے اجزاء

بکری یا بکرے کا گوشت 2 کلو ران والی بوٹی ہو تو زیادہ بہتر ہے

کٹی ہوئی لال مرچ: دوکھانے کے چمچے، سفید زیرہ : دوکھانے کے چمچ (بھون لیں )

کٹی ہوئی کالی مرچ: دوکھانے کے چمچے،کچا پپیتا: پسا ہوا چھلکوں سمیت 2 چائے کا چمچ پیس لیں، نمک: حسب ذائقہ، لیموں 8: عدد کوکنگ آئل:8 کھانے کے چمچے

ترکیب

سب سے پہلے گوشت میں سارے مسالے اچھی طرح لگالیں، لیموں کا عرق بھی اچھی طرح سے لگائیں پھر گوشت کو 2 گھنٹے کے لیے رکھ دیں، پھر کوئلے والا چولہا جلا کر سیخوں پر 3 سے 4 بوٹیاں لگا کر سینک لیں، جب سینک جائے تو کوکنگ آئل لگاکر 2منٹ بعد نکال لیں۔

لیجیے گرما گرم مٹن تکے تیار ہیں جنہیں ہری چٹنی اور ساسز کے ساتھ مزے مزے سے تناول کیا جا سکتا ہے۔