شوبز شخصیات کی قربانی کے جانوروں کے ساتھ تصاویر وائرل

فوتوبشکریہ انسٹاگرام
فوتوبشکریہ انسٹاگرام

عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ملبوسات سے کہیں زیاہ قربانی کے جانوروں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتی ہے ، پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات بھی اس معاملے میں پیش پیش رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کئی اداکاروں کی جانب سے جانوروں کے ہمراہ تصاویر شیئر کی گئی جو کہ چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا وائرل ہوگئیں۔

تو آئیے نظر ڈالتے ہیں شوبز شخصیات کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر پر جن میں اداکاروں کو اپنے قربانی کے جانو ر کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

منیب بٹ

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

اداکار منیب بٹ کی جانب سے اس عید پر قربانی کے لیے اونٹ خریدا گیا ہے جس کی تصویر ویڈیو لنک کے ہمراہ اداکار کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی گئی۔

عائزہ اعوان

اداکاہ عائزہ اعوان کی جانب سے حال ہی میں قربانی کے بکرے کے ہمراہ دلچسپ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے قربانی کی تیاری سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

شیئر کی گئی تصویر میں عائزہ کے بکرے کو دیوار  پر چڑھتے اور اداکارہ کو اس کی رسی تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاصم اظہر

گلوکار عاصم اظہر نے بھی گزشتہ روز  اپنے بکروں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ان کی قربانی قبول فرمائے۔

سنبل اقبال

اداکارہ سنبل اقبال کی جانب سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کا کیپشن درج کیا گیا۔ مختصر سی ویڈیو میں اداکارہ کو سفید رنگ کی گائے کو پیار کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

صاحبہ

اداکارہ صاحبہ کی جانب سے انسٹاگرام پر عید کے روز قربانی کے جانوروں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔


مزید خبریں :