پاکستان
Time 24 جولائی ، 2021

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ بیگ اور رقم سمیت دیگر اشیاء مالک کے حوالے کردیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق پٹرولنگ پولیس کو ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی کہ سر وس ایریا عبدالحکیم پر ایک بیگ گم ہوگیا ہے جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گمشدہ بیگ تلاش کرلیا۔

پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا جس میں 32700 روپے اور دیگر اشیاء بھی شامل تھیں۔

مزید خبریں :