پاکستان
Time 26 جولائی ، 2021

آزادکشمیر الیکشن میں 2 نوجوانوں کا قتل، ورثا میتیں لیکر اسلام آباد پہنچ گئے

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے، پی ٹی آئی امیدوار— فوٹو: اسکرین گریب
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے، پی ٹی آئی امیدوار— فوٹو: اسکرین گریب 

آزاد کشمیر میں الیکشن کے دوران قتل ہونے والے دو نوجوانوں کے ورثا میتیں لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر سے لاشیں لے کر آنے والے قافلے کو کھنہ پل روک دیا گیا جس کے بعد اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی امیدوار شوکت فرید اور لواحقین کو لیکر وزرا کالونی روانہ ہوگئے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ورثا اور پی ٹی آئی امیدوار شوکت فرید نے ملاقات کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شوکت فرید کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر مقتولین کی لاشیں واپس آزادکشمیر لے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑھوئی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ہوا، جھگڑے کے بعد فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :