پاکستان
Time 28 جولائی ، 2021

کراچی: گل بائی پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

کراچی میں گل بائی پل کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو  گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گل بائی پل کے نیچے موٹرسائیکل سوار افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے  دو افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ زون جاوید اکبر کا کہنا ہے کہ گاڑی پر دو گولیاں لگی ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فائرنگ کس سمت سے کی گئی، گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا کہنا ہے اطلاعات کے مطابق گاڑی میں موجود دونوں افراد زخمی ہوئے ہیں لیکن زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا جانوری کا بتانا ہے کہ کار میں ایک شخص اور اس کا ڈرائیور موجود تھا، واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :