پاکستان
Time 28 جولائی ، 2021

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے نکاح کر لیا

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سابق رکن قومی اسمبلی اور  سیاستدان جمشید دستی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔

جمشید دستی کا نکاح گزشتہ روز  پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون سے ہوا لیکن رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

سابق ممبر قومی اسمبلی کے مطابق انھوں نے اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے۔

سابق ممبرِ قومی اسمبلی جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

خیال رہےکہ جمشید دستی نے جنوری میں اعلان کیا تھاکہ مارچ 2021 میں شادی کر لوں گا لیکن ساتھ میں ان کا  یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہو تو شادی کر لوں گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے، ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں ہیں۔

مزید خبریں :