کھیل
Time 29 جولائی ، 2021

’پکڑو ان اونٹ چلانے والوں کو‘: جرمن سائیکلنگ ٹیم کے چیف کا نسل پرستانہ جملہ

جرمنی سائکلنگ ٹیم کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر لائیو ٹی وی پر مین ٹرائل کے دوران افریکی کھلاڑوں پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فوٹو: جرمن میڈیا
جرمنی سائکلنگ ٹیم کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر لائیو ٹی وی پر مین ٹرائل کے دوران افریکی کھلاڑوں پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فوٹو: جرمن میڈیا

جرمن سائیکلنگ ٹیم کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر کو لائیو ٹی وی پر مین ٹرائل کے دوران افریقی کھلاڑیوں  پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے پر پیٹرک موسٹر کو اپنی ٹیم کے سائیکل سوارسے مخاطب ہوتے ہوئے الجزائر اور ایریٹریا سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑیوں کو ریفرشمنٹ اسٹیشن پر ٹریک کے  سائیڈ سے پکڑنے کی اپیل کرتے ہوئے سنا گیا تھا جس پر شدید تنقید کے بعد انہیں جرمنی واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جرمن نیشنل اولمپک باڈی (ڈی او ایس بی) کے صدر الفنس ہورمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسٹر نے اولمپکس اقدار کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت کھیلوں کے دوران وہ سائیکلنگ اسپورٹس ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام نہیں کرسکتے او وہ جلد واپس جرمنی روانہ ہوجائیں گے۔

اس معاملے پر 54 سالہ پیٹرک موسٹر نے اپنے کیے پر معذرت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ریس کے دوران کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز ان کا  مقصد نہیں تھا۔

ٹیم افریقا رائزنگ نامی سائیکلنگ تنظیم نے معذرت کو مسترد کرتے ہوئے موسٹر سے عہدے سے فوری مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

ٹی وی پر نشر ہونے والی ریس کےدوران موسٹر کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا گیا: ’پکڑو ان اونٹ چلانے والوں کو۔‘

مزید خبریں :