کاروبار
Time 30 جولائی ، 2021

صوبوں کی وفاق سے درآمدی چینی لینے میں عدم دلچسپی

وفاقی حکومت کی جانب سے درآمدی چینی کی ڈیمانڈ پر صوبوں نے عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع وزارت صعنت و پیدوار کے مطابق صوبےدرآمدی چینی منگوانے میں عدم دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے درآمدی چینی لینے پر آمادہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے صوبوں سے درآمدی چینی کیلئے ڈیمانڈ مانگی تھی اور بارہا درخواست کے باوجود کسی صوبے نے کوئی جواب نہیں دیا۔

چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت کا 4 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کا پلان ہے جبکہ اس وقت ایک لاکھ ٹن ٹینڈر کے تحت چینی کی درآمد کا عمل جاری ہے۔

اس کے علاوہ  درآمدی چینی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مالی سال 2021 میں 20 ارب 89 کروڑ 30 لاکھ روپے کی 2 لاکھ 81 ہزار 329 ٹن چینی درآمد کی ہے۔

مزید خبریں :