کاروبار
Time 30 جولائی ، 2021

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کےبغیر ایل پی جی قیمت میں اضافہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں  10 روپے فی کلواضافہ کیاگیا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت  180 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ  گھریلو سلنڈر 2 ہزار 110 روپے اور کمرشل سلنڈر 8 ہزار 80 روپے کا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھاکہ لاہور اور گلگت بلتستان میں ایل پی جی 200 روپے  فی کلو ہوگئی جبکہ  گھریلو سلنڈر2350 روپے اورکمرشل سلنڈر 9000روپے تک پہنچ گیا۔

 اس سے قبل ملک میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :