اداکارہ عائزہ خان کے ڈرامہ سین پر تنقید کیوں ہو رہی ہے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی، اداکار عدنان ملک، سبینا فاروق اور گلوکارہ میشا شفیع نے اداکارہ عائزہ خان کے ڈرامے کے ایک سین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے ڈرامے کا ایک سین ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہے۔

ڈرامے کے مذکورہ سین میں دکھایا گیا کہ گیتی کا کردار ادا کرنے والی عائزہ خان سے دکاندار اپنے بقایا جات کا مطالبہ کرتا ہے جس پر اداکارہ اپنے سوشل میڈیا فولورز کی تعداد زیادہ ہونے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دکاندار پر جھوٹا ہراسانی کا الزام لگا دیتی ہیں۔

اسی ضمن میں شرمیلا فاروقی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ لاپتا ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر میں سخت پریشان ہوں جس میں اداکارہ دکاندار پر جھوٹا الزام لگا کر اسے دھمکا رہی ہیں، ہراسانی ایک سچائی ہے اور یہ انتہائی دردناک بھی ہے جو آپ کو برباد کردیتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہماری خواتین پہلے سے ہی اس مسئلے سے دوچار ہیں، ایسے پاکستانی ڈرامے جو اس قسم کے مسائل پر بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں، انہیں ملک بھر میں خواتین کو درپیش حقیقی مسائل کی اس طرح کی ناقص عکاسی پر ذمہ داری لینے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب گلوکارہ میشا شفیع نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور کہا کہ یہ انتہائی ناگوار ہے، اس کہانی کو آگے بڑھانا غیر ذمہ دارانہ اور پریشانی کا سبب ہوگا۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اداکار عدنان ملک نے اسے مایوس کن قرار دیا جب کہ اداکارہ سبینا فاروق کا کہنا تھا کہ یہ سین بہت سے زاویوں سے غلط ہے، خواتین خریداری کے بعد ہمیشہ پیسے دیتی ہیں، ہم سب پیسے دیتے ہیں، یہ دکھانا بند کریں۔

مزید خبریں :