Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
31 جولائی ، 2021

'بچپن کا پیار' ، سوشل میڈیا ٹرینڈ میں امریکی ڈانسر بھی شامل

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر آئے دِن کچھ نا کچھ وائرل ہوجاتا ہے جسے صارفین کی بڑی تعداد فولو کرتے ہوئے ٹرینڈ بنادیتی ہے اور ایسا ہی کچھ اِن دنوں ہورہا ہے۔

2019 میں ریلیز ہونے والا بھارتی گانا 'بچپن کا پیار' رواں ماہ کے آغاز پر اس وقت توجہ کا مرکز بنا جب بھارت سے تعلق رکھنے والے 'ساہدیو دِردو' نامی بچے نے کلاس میں کھڑے ہوکر ٹیچر کے سامنے سنجیدہ انداز میں یہ گانا گنگنایا۔

بچے کا انداز اس قدر مختلف تھا کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوئی اور پھر سوشل میڈیا کے ٹرینڈ میں شامل ہوگئی، متعدد صارفین بچے کی آواز میں گائے گئے گانے پر ویڈیو بناچکے ہیں۔

اسی ضمن میں ایک امریکی ڈانسر 'رِکی پونڈ' کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو اسی گانے پر ڈانس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ مجھے خود سمجھ نہیں آیا کہ میں نے کیا کیا ہے۔

رِکی کی اس مزاحیہ ویڈیو پر صارفین دِل کھول کر داد دے رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM