کاروبار
Time 31 جولائی ، 2021

ملک میں سونا سستا ہوگیا

10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 94307 روپے ہوگئی— فوٹو:فائل
10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 94307 روپے ہوگئی— فوٹو:فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہوکر 94307 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالر کم ہوکر 1814 ڈالر فی اونس ہے۔


مزید خبریں :