دنیا
Time 31 جولائی ، 2021

اسرائیل نے عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر حملے کا الزام ایران پر لگادیا

ا اسرائیل نے بحیرہ عرب میں عمان کےساحل کےقریب آئل ٹینکر پر حملے کاالزام ایران پر عائد کردیا۔   فوٹو: رائٹرز
ا اسرائیل نے بحیرہ عرب میں عمان کےساحل کےقریب آئل ٹینکر پر حملے کاالزام ایران پر عائد کردیا۔   فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے بحیرہ عرب میں عمان کےساحل کےقریب آئل ٹینکر پر حملے کاالزام ایران پر عائد کردیا۔

اسرائیلی وزیرخارجہ یائر لاپڈ کا کہنا ہے آئل ٹینکر  پرحملہ ایرانی دہشتگردی ہے اور اس واقعے کو اقوام متحدہ میں لے کر جائیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ عمان کے سمندر میں آئل ٹینکر کو ممکنہ طور پر ڈرون حملے سے نشانہ بنایاگیا ہے جس کو اسرائیلی کمپنی زوڈیک میری ٹائم آپریٹ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مرسر اسٹریٹ نامی آئل ٹینکر پر جمعرات کی رات حملہ کیاگیاتھا جس میں آئل ٹینکر عملے کے دوافراد ہلاک ہوگئے تھے جن کا تعلق برطانیہ اور رومانیہ سے ہے جبکہ واقعے کے وقت آئل ٹینکر شمالی بحرِ ہند میں تنزانیہ کے شہر دارالسلام سے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کی جانب جا رہا تھا۔

مزید خبریں :