دنیا
Time 31 جولائی ، 2021

افغان امن کیلئے 4 ممالک پر مشتمل توسیعی ٹرائیکا کی پہلی نشست اگست میں ہوگی

ماسکو: افغانستان میں امن کے لیے روس، امریکا، چین اور پاکستان پر مشتمل توسیعی ٹرائیکا اگست کے پہلے ہفتے میں دوحہ میں ملاقات کرے گا۔   فوٹو: فائل
ماسکو: افغانستان میں امن کے لیے روس، امریکا، چین اور پاکستان پر مشتمل توسیعی ٹرائیکا اگست کے پہلے ہفتے میں دوحہ میں ملاقات کرے گا۔   فوٹو: فائل

ماسکو: افغانستان میں امن کے لیے روس، امریکا، چین اور پاکستان پر مشتمل توسیعی ٹرائیکا اگست کے پہلے ہفتے میں دوحہ میں ملاقات کرے گا۔

افغانستان کے لیے روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابولوف نے ماسکو میں آن لائن بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ روس، چین، امریکا اور پاکستان پر مشتمل توسیعی ٹرائیکا کا اجلاس آئندہ ہفتے منعقد کیا جائے گا۔

ضمیر کابولوف نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں موجود امریکی ہم منصب زلمے خلیل زاد سے فون پر مسلسل رابطے میں ہیں تاہم انہیں  چینی نمائندہ برائے افغانستان سے 11 اگست کو دوحہ میں ملاقات کی بھی امید ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے امریکا ،چین اور پاکستانی ہم منصبوں سے دوحہ میں ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ہم دوطرفہ اور توسیعی ٹرائیکا فارمیٹ دونوں میں بنیادی مشاورت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ روس کی طرف سے منعقدہ فارمیٹ کی آخری ملاقات رواں برس کی 30 اپریل کو دوحہ میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :