Can't connect right now! retry

کاروبار
31 جولائی ، 2021

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی 112 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر  112 روپے 50 پیسے مہنگا کر دیا۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 11.8کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2002روپے 7 پیسےمقرر کر دی گئی ہے۔

جولائی کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1889روپے مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 9 روپے53 پیسے فی کلو مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 169 روپے 66 پیسے فی کلو ہوگی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 119 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM