دنیا
Time 31 جولائی ، 2021

افغانستان کے شہر ہرات کے اطراف طالبان اور افغان افواج کے مابین شدید لڑائی جاری

فوٹو: اے ایف پی
  فوٹو: اے ایف پی

افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات کے اطراف طالبان اور افغان افواج کے مابین متعدد مقامات پر شدید لڑائی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرات کے ضلع گذرہ میں طالبان سے جھڑپوں میں افغان فوج کے کرنل عبدالحمید ہلاک ہوگئے ۔

دوسری جانب امریکی مشیربرائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے گذشتہ روز ہرات میں یواین کمپاونڈ پر حملےکی شدید مذمت کی اور کہا کہ افغانستان میں جاری تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

جیک سلیوان نے مزید کہا کہ علاقائی کردار فریقین کو بلا تاخیر مذاکرات کی جانب واپسی پر ترغیب دیں تاکہ افغان عوام دیرپا امن حاصل کرسکیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ہرات میں یواین کمپاونڈپرحملےمیں ایک گارڈ ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئےتھے جس کے باعث شہر میں تمام سفارتی کمپاؤنڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :