ریما خان لوگوں کی تنقید کا جواب کیوں نہیں دیتیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ تنقید کرنے والوں پر  اپنے ردعمل کا اظہار کیوں نہیں کرتیں۔

وائر کلب میں ریما خان نے کہا کہ میں ہمیشہ خود پر توجہ دیتی ہوں، مجھ سے اگر کوئی کہتا ہے کہ فلاں نے آپ کے بارے میں ایسی بات کی تھی آپ نے جواب نہیں دیا، میں کہتی ہوں کہ خود میں اتنی خامیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے میں لگی ہوئی ہوں، دوسروں کو دیکھنے کا وقت نہیں ہے۔

اداکارہ نے شاعرانہ انداز میں ایک خوبصورت نظم بھی پڑھی۔

انہوں نے کہا تو اپنی خوبیاں ڈھونڈ، خامیاں نکالنے کے لیے لوگ ہیں ناں

اگر رکھنا ہے قدم تو آگے رکھ، پیچھے کھینچنے کے لیے لوگ ہیں ناں

سپنے دیکھنے ہیں تو اونچے دیکھ، نیچا دکھانے کے لیے لوگ ہیں ناں

تو اپنے اندر جنون کی چنگاری بڑھا، جلنے کے لیے لوگ ہیں ناں

پیار کرنا ہے تو خود سے کر، نفرت کرنے کے لیے لوگ ہیں ناں

تو اپنی الگ پہچان بنا، بھیڑ میں چلنے کے لیے لوگ ہیں ناں

تو کچھ کر کے دِکھا دنیا کو، تالیاں بجانے کے لیے لوگ ہیں ناں

اداکارہ کی وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے جب کہ صارفین ریما کے نرم لہجے والے انداز کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں :