'غیر اخلاقی ناموں سے پکار کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روکا جا سکتا'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے حکومت سے متعلق اپنے سابقہ بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر  پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے حکومت کے خلاف کچھ نہیں کہا تھا، ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور  یہاں مجھ سمیت ہر شہری کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ حکومت کے ہر فرد کا احتساب کرے۔

مہوش حیات نے کہا کہ میرے لیے غلط زبان استعمال کرکے یا غیر اخلاقی ناموں سے پکار کر آپ مجھے میرا جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتے، یہ سب آپ کے گندے ذہنوں کی عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے اداکارہ مہوش حیات نے ملک میں خواتین پر ہونے والے مظالم سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں حکومت سے سوال کیا تھا کہ بتائیں آپ تبدیلی لانے کیلئے کیا کر رہے ہیں، مہوش نے یہ بھی کہا تھا کہ اب نعروں کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد انہیں کچھ صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :