دنیا
Time 01 اگست ، 2021

ایک پاکستانی کی بھارتی شہری کو گمشدہ والٹ لوٹانے کی انمول داستان

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے صارف نے بتایا کہ بٹوے میں موجود بینک کارڈ سے معلوم ہوا کہ یہ کسی راہول نامی شخص کا ہے_فوٹو/غازی تیمور
ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے صارف نے بتایا کہ بٹوے میں موجود بینک کارڈ سے معلوم ہوا کہ یہ کسی 'راہول' نامی شخص کا ہے_فوٹو/غازی تیمور

ہم نے کئی ایسے واقعات سنے ہیں جن میں سوشل میڈیا کی طاقت استعمال کر کے گمشدہ لوگ اور  چیزیں ان کے پیاروں کو  واپس مِلی ہیں تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسا انوکھا واقعہ بتائیں گے جس میں ایک پاکستانی لڑکے نے سوشل میڈیا کی مدد کے بغیر ہندوستانی شخص کی مدد کی۔

کہانی کا آغاز 29 جولائی کو اس وقت ہوا جب لندن میں مقیم لاہور سے تعلق رکھنے والے غازی تیمور کو ایک گمشدہ والٹ ملا، انہوں نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور  بتایا کہ بٹوے میں موجود بینک کارڈ سے معلوم ہوا کہ یہ کسی 'راہول' نامی شخص کا ہے، اب اسے تلاش کرنے کا وقت ہے۔

غازی نے صارفین کو واقعے سے مطلع رکھنے کا وعدہ بھی کیا۔

انہوں نے اگلی ٹوئٹ میں بتایا کہ اس نام کا بندہ انہیں سوشل میڈیا پر نہیں مِلا۔

اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ

ایک اور ٹوئٹ میں غازی نے کہا کہ گوگل سرچ امیج تجویز کر رہا ہے کہ راہول کا تعلق گجرات، بھارت سے ہے لیکن میرا نہیں خیال کہ یہ وہی راہول ہے۔

اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ

تیمور نے بتایا کہ انہوں نے اسے لنکڈ اِن پر تلاش کرنے کی بھی کوشش کی اور  راہول نامی ایک شخص مِل بھی گیا جو لندن میں کام کرتا تھا، مگر اس کی پروفائل لاک ہونے کے باعث وہ کوئی پیغام نہیں بھیج سکتا تھا۔

اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ

تیمور نے اگلی ٹوئٹ میں کہا کہ لنکڈن کے مطابق راہول برطانیہ کی ایک فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی میں ملازمت کرتا ہے، اب میں اس کے ہیڈ آفس فون کرنے جا رہا ہوں۔

اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ

لیکن حیران کن طور پر غازی یہاں بھی کامیاب نا ہو سکے، انہوں نے لکھا کہ عجیب کمپنی ہے جنہوں نے اپنی ویب سائٹ پر پتہ ہی نہیں دیا اور نا ہی کسٹمر سروس ہیلپ لائن مہیا کی ہے۔ بعدازاں تیمور نے کمپنیز ہاؤس ویب سائٹ پر جانے کا فیصلہ کیا۔

اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ

غازی نے فلمی انداز میں لکھا کہ مجھے راہول کے آفس کا پتہ چل گیا ہے اور اب میں اس کے ہیڈ آفس ’انجلی‘ کے انداز میں جا رہا ہوں، دعا ہے کہ اس نے اپنے بینک کارڈز منسوخ نا کروائے ہوں۔

اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ
اسکرین شاٹ/غازی تیمور ٹوئٹر اکاؤنٹ

غازی تیمور نے راہول کو بالآخر تلاش کرلیا جو کہ مذکورہ کمپنی کے فنانس مینیجر تھے۔

غازی کی ٹوئٹ کے مطابق راہول والٹ کو دیکھ کر صدمے کی سی کیفیت میں آگئے تھے جب کہ ان کی آنکھوں میں آنسو بھی تھے۔

سوشل میڈیا صارف کی اس کاوش کو ناصرف پاکستان میں سراہا جا رہا ہے بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے چرچے ہو رہے ہیں، صارفین بڑی تعداد میں غازی کے لیے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنی آخر ٹوئٹ میں غازی تیمور نے تمام سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت یہ لکھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو ہیں، گذشتہ ایک دن میں بہت سے اجنبی لوگوں نے محبت دکھائی جس کا میں شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گذشتہ سال ہم سب کے لیے انتہائی مشکل رہا، اس قسم کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے دنیا کو  رہنے کے لیے بہتر جگہ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :