Can't connect right now! retry

مہوش حیات فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار نبھائیں گی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

اداکارہ نے کچھ روز قبل جیو نیوز کے پروگرام 'ایک دِن جیو کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ایک بڑا پراجیکٹ ہے جس کو تیار کرنے میں وقت درکار ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ چونکہ میں نے این ڈی اے (نان ڈس کلوژر اگریمینٹ) پر دستخط کررکھے ہیں اس لیے زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی لیکن اتنا ضرور بتادوں کہ فی الحال اس پراجیکٹ کے اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے اور جلد ہی یہ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM