Can't connect right now! retry

پاکستان
02 اگست ، 2021

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی، تینوں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تینوں مخصوص نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے امیدوارکامیاب ہوگئے۔

مخصوص نشستوں پر آج ہونے والے انتخاب میں علما ومشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے محمد مظہر سعید،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نئیر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

گزشتہ روز خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئی تھیں جن میں سے پی ٹی آئی کو تین، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست ملی تھی۔

یاد رہےکہ 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کے لیے27 ووٹ درکار ہیں، تین مزید نشستوں پر کامیابی کی بعد پی ٹی آئی 32 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت سازی کرنے جارہی ہے۔

53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی 32، پیپلز پارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں جب کہ  جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔

 پیپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM