اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹ کی جیت پر معروف بھارتی موسیقار کی پول کھل گئی

جمناسٹک میں اسرائیلی ایتھلیٹ آرٹم ڈولگوپیات نے گولڈ میڈل جیتا تو ان کے وکٹری اسٹینڈ پر آتے ہی انو ملک کی پول کھل گئی— فوٹو:فائل
جمناسٹک میں اسرائیلی ایتھلیٹ آرٹم ڈولگوپیات نے گولڈ میڈل جیتا تو ان کے وکٹری اسٹینڈ پر آتے ہی انو ملک کی پول کھل گئی— فوٹو:فائل

ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹ آرٹم ڈولگوپیات کی جیت پر بھارت کے معروف موسیقار انو ملک کی پول کھل گئی۔

کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلے اولمپکس کا میدان ٹوکیو میں سجا ہے اور 9 روز سے یہ مقابلے جاری ہیں جس میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس شریک ہیں۔

جمناسٹک میں اسرائیلی ایتھلیٹ آرٹم ڈولگوپیات نے گولڈ میڈل جیتا تو ان کے وکٹری اسٹینڈ پر آتے ہی انو ملک کی پول کھل گئی۔

دراصل ہوا یہ کہ اسرائیلی ایتھلیٹ کی جیت پر اسرائیلی قومی ترانے کی دھن بجائی گئی اور یہ دھن بھارت کے مشہور گیت ‘میرا ملک میرا دیش’ سے مشابہہ نکلی۔

یہ بھارتی گیت اجے دیوگن کی 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل جلے‘ کا ہے جس کی موسیقی انو ملک نے ترتیب دی ہے۔

یہ گیت ناصرف بھارت میں مقبول ہے بلکہ یوم آزادی پر بھی تقریبات میں بجایا جاتا ہے۔

اب انو ملک پر ‘میرا ملک میرا دیش’ کی دھن اسرائیلی قومی ترانے سے چرانے کا الزام لگ گیا ہے تو وہیں ان کی اس چوری پر سوشل میڈیا صارفین بھی پھٹ پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ انو ملک 25 سال سے ایک ارب سے زائد لوگوں کو بیوقوف بنایا۔

خیال رہے کہ انو ملک بالی وڈ کے معروف موسیقار ہیں اور کئی سپرہٹ گانوں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں اور اس سے قبل بھی ان پر گیتوں کی چوری کا الزام لگ چکا ہے۔

مزید خبریں :