کھیل
Time 03 اگست ، 2021

کے پی ایل انتظامیہ کا شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت پر غور

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے آغاز میں چند دن باقی رہ گئے ہیں اور ٹیموں کی مظفر آباد آمد شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی ایل انتظامیہ دلچسپ میچز دیکھنے کیلئے شائقین کو محدود تعداد میں اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینا چاہتی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر برائے تدارک کرونا (این سی او سی) کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی فروخت بھی جلد شروع کردی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفر آباد اسٹیدیم میں دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جس میں سے صرف 30 فیصد افراد کو آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

مزید خبریں :