Can't connect right now! retry

دنیا
03 اگست ، 2021

خامنہ ای نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی توثیق کردی

ایران کےنومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران میں منعقد کی گئی —فوٹو:فائل
ایران کےنومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران میں منعقد کی گئی —فوٹو:فائل

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کردی۔

ایران کےنومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کے صدارتی عہدے کی توثیق کی تقریب تہران میں منعقد کی گئی۔ 

تقریب میں گارجین کونسل کے ارکان، عدلیہ کے سربراہ، اعلیٰ اور سول فوجی حکام شریک تھے۔

نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےتقریب سےخطاب میں کہا کہ ان کی حکومت امریکا کی جانب سے عائد پابندیاں اٹھانےکیلئے اقدامات کرےگی۔

اس کے علاوہ ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ ابراہیم رئیسی کو ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق کرتے ہوئے انہیں ایرانی صدرکی ذمہ داریاں تفویض کرتےہیں۔

رواں سال منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی تھی اور وہ حسن روحانی کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالیں گے— فوٹو: اے ایف پی
رواں سال منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی تھی اور وہ حسن روحانی کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالیں گے— فوٹو: اے ایف پی

یاد رہے کہ ایران میں  رواں سال منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی تھی اور وہ حسن روحانی کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM