کراچی میں اداکارہ حرا خان کے ساتھ دِن دہاڑے لوٹ مار کی کوشش

سکیورٹی گارڈ ہم سے دس قدم کی دوری پر تھا: حرا خان---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
سکیورٹی گارڈ ہم سے دس قدم کی دوری پر تھا: حرا خان---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ حرا خان اور ان کی دوستوں کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کے ساتھ کراچی کے محفوظ ترین علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد اب تک وہ کانپ رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں اپنی دوستوں کے ہمراہ ڈرائیو تھرو ویکسی نیش کیلئے گئی تھی جہاں ایک شخص ہماری طرف آیا اور اس نے موبائل فون اور والٹ نا دینے کی صورت میں ہمیں مارنے کی دھمکی دی۔

حرا نے لکھا کہ ہم نے چیخنا چِلانا شروع کردیا جس کے بعد وہ بھاگ گیا، سکیورٹی گارڈ ہم سے دس قدم کی دوری پر تھا، اس نے کہا کہ میں کیا کرسکتا ہوں،  حکام کو مطلع کرنے پر انہوں نے ہم سے کہا کہ آپ لڑکیاں ہیں شیشے اوپر رکھیں۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا شیشے اوپر رکھنا مسئلے کا حل ہے؟ آدمی بھی شیشہ نیچے رکھے گا تویہ ہی ہوگا، حکام کو وعدے کے مطابق ایکشن لینے کی ضرورت ہے، ایسے جرائم روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگوں کے ساتھ ہورہے ہیں۔ 

مزید خبریں :