رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑکے الزام میں 40 سے زائد افراد گرفتار

رحیم یار خان میں مندر میں توڑ پھوڑ اور موٹر وے بلاک کرنے کے الزام میں 40 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مندر حملے اور موٹروے بلاک کرنےکےالزام میں40 سےزائد ملزمان گرفتار کیےگئے ہیں۔

38 ملزمان کو  آج بہاولپور کی انسداد ہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کوشناخت پریڈ کے لیےجیل بھیج دیا گیا ہے ۔

خیال رہےکہ گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مندر پر حملے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، رپورٹس کے مطابق مندر پر حملے کا واقعہ رحیم یار خان کے گاؤں بھونگ میں پیش آیا تھا جہاں لاٹھیوں سے مسلح افراد نے مندر میں توڑ پھوڑ کی اور نعرے بھی لگائے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس واقعے کا نوٹس لیا جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

مندر کی تعمیر کے اخراجات ملزمان سے لینے کا حکم

جسٹس گلزار احمد نے رحیم یار خان میں مندر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے اور مندر کی تعمیر اور مرمت کے اخراجات ملزمان سے لینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اقلیتوں کو تحفظ کا احساس ہونا چاہیے، مندر گرا دیا، سوچیں ہندو برادری کے دل پر کیا گزری ہو گی، سوچیں مسجد گرا دی جاتی تو مسلمانوں کا کیا ردعمل ہوتا؟

مزید خبریں :