کیا آپ انسٹاگرام کا یہ راز جانتے ہیں؟

یہ طریقہ اپناتے ہوئے آپ بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں____فوٹو فائل
یہ طریقہ اپناتے ہوئے آپ بڑی پریشانی سے بچ سکتے ہیں____فوٹو فائل

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی ایپلی کیشن میں کئی ایسے راز  پوشیدہ ہیں جن سے کئی صارفین اب تک لاعلم ہیں۔

آج ہم آپ کو فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ایک ترکیب بتائیں گے جو یقیناً آپ کے لیے کارآمد ثابت ہو گی۔

بسا اوقات ہمارے اکاؤنٹ میں کچھ ایسے فولوورز موجود ہوتے ہیں جنہیں ان فولو نہیں کیا جاسکتا تاہم آپ انہیں نظرانداز کرنا چاہتے ہیں لیکن پھر بھی ان کی پوسٹ آپ کو دکھائی دیتی ہیں۔

ایسے افراد جن کی پوسٹ آپ کو پریشان کرتی ہیں، انہیں ان فولو کیے بغیر Mute کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اس مشکل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کی ایک خاص بات یہ ہے کہ میوٹ ہونے والے صارف کو اس بات کا علم نہیں ہوگا کہ آپ نے انہیں میوٹ کیا ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ آپ کا یہ راز محفوظ بھی رہے گا اور آپ کی مشکل بھی حل ہو جائے گی۔

طریقہ:

اس کے بارے میں مذکورہ صارف لاعلم رہے گا_____فوٹو: غیر ملکی میڈیا
اس کے بارے میں مذکورہ صارف لاعلم رہے گا_____فوٹو: غیر ملکی میڈیا

سرچ بار میں جاکر آپ اس فولوور کا نام سرچ کرکے اس کی پروفائل کھولیں۔

فولوونگ کے آپشن کو منتخب کریں جس میں آپ کو مزید تین آپشن دکھائی دیں گے۔

میوٹ کے آپشن پر کلک کریں، اب آپ اس بات کا فیصلہ کرنے کے اہل ہیں کہ آیا آپ مذکورہ صارف کی پوسٹ نہیں دیکھنا چاہتے یا اس کی اسٹوریز، اپنی مرضی کے مطابق آپشن منتخب کرلیں۔

مزید خبریں :