ٹھٹھہ میں قبر سے لڑکی کی لاش نکال کر مبینہ بے حرمتی

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنےکے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے، فوٹو: فائل
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنےکے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے، فوٹو: فائل

ٹھٹھہ میں شیطان صفت درندوں نے قبرستان میں گزشتہ روز دفن کی گئی نوجوان لڑکی کی لاش کو مبینہ طور پر بے حرمتی کرکے کھیتوں میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ٹھٹھہ کے نواحی علاقے غلام اللہ میں پیش آیا جہاں شیطان صفت افراد نے قبرستان میں مدفون لڑکی کی لاش کو نکال کر اس کی مبینہ بے حرمتی کی اور لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا۔

علاقہ مکینوں نے لاش قبرستان کے قریب کھیت میں دیکھ کر ورثاء اور پولیس کو اطلاع دی ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنےکے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہوسکیں گے۔

 دوسری جانب  ورثاء کا کہنا ہےکہ نوجوان لڑکی کی لاش کو  زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔