بِٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ

دیگر ورچوئل کرنسیز کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: فائل فوٹو
دیگر ورچوئل کرنسیز کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے: فائل فوٹو

معروف کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کے دوران کرپٹو مارکیٹ میں ایک بِٹ کوائن کی قدر 3.2 فیصد اضافے کے بعد 50 ہزار 298 ڈالر ہوگئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 82 لاکھ سے زائد بنتی ہے جب کہ رواں سال مئی کے بعد یہ بِٹ کوائن کی ریکارڈ قیمت ہے۔

اس کے علاوہ دیگر ورچوئل کرنسیز  بشمول کارڈانو، اتیھریم اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے اپریل میں بِٹ کوائن کی قیمت 65 ہزار ڈالر تک جا پہنچی تھی جس کے بعد اس کی قدر میں کمی  واقع ہورہی تھی۔

مزید خبریں :