پاکستان
Time 02 ستمبر ، 2021

وزیراعظم کا ن لیگ سے زیادہ اور سستی سڑکیں بنانےکا دعوٰی

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کےگذشتہ دور حکومت سے  زیادہ اور سستی سڑکیں بنانےکا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو عوام کو حکومتی کارنامے سے آگاہ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

 سیالکوٹ ،کھاریاں موٹروےکا سنگ بنیاد رکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب لندن میں سڑکوں کےکمیشن سے فلیٹس نہیں بن رہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ہم پچھلی حکومت سے تین گنا زیادہ سڑکیں بنا چکے ہیں اور ہم نے پچھلی حکومت سے سستی سڑکیں بنائی ہیں،وہ سڑکوں کے کمیشن سے لندن میں فلیٹ لیتے تھے۔

وزیراعظم نےلاہور اسلام آباد موٹروےکو بھی غلط قرار دیتے ہوئےکہا کہ  آج تک سمجھ نہیں آئی کہ موٹر وے100کلومیٹر اضافی کیوں بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سڑکیں ، اسپتال اور اسکول بنانے میں ڈویلپمنٹ فنڈ استعمال کرتے ہیں، جب تک آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا، ہم قرض نہیں اتار سکتے،  پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں جو رکاوٹیں ہیں وہ ہمیں بتائیں، ہم دور کریں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے اہم منصوبہ ہے، سوات موٹر وے سے عید کے دن 27 لاکھ گاڑیوں نے سفر کیا، حکومت سیاحت اور صنعت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

مزید خبریں :