پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2021

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا طلبہ کی ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ

صرف رضامند والدین کے بچوں کی ویکسینیشن کرائی جائے گی: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن — فوٹوفائل
صرف رضامند والدین کے بچوں کی ویکسینیشن کرائی جائے گی: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن — فوٹوفائل

کراچی: پرائیویٹ اسکولز  ایسوسی ایشن کے سربراہان نے طلبہ و طالبات کی کورونا ویکسینیشن سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سربراہان کا ویکسینیشن مہم پر اہم اجلاس ہوا   جس میں سربراہان کی جانب سے 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ و طالبات کی ویکسینیشن کرانےکافیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کیے گئے فیصلے  میں کہا گیا ہے کہ  ویکسینیشن کے لیے طلبہ و طالبات کی عمر کا خیال رکھا جائے گا اور صرف رضا مندی ظاہر کرنے والے  والدین کے بچوں کی ہی ویکسینیشن کرائی جائے گی،  ویکسینیشن کےلیے والدین سے ان کی رضامندی کا فارم لیا جائے گا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سربراہان  کے فیصلے کے مطابق، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹیم اسکول اور کالج میں ویکسینیشن کرے گی جبکہ ہر طالب علم کو ابتدائی میڈیکل ایگزامینیشن کےبعد ہی ویکسین دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ نے آج سے صوبے بھر کے اسکولوں میں ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید خبریں :