پاکستان
Time 06 ستمبر ، 2021

ملک میں چینی کی سب سے زیادہ قیمت کس شہر میں ہے؟

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی 115 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

ادارہ شماریات کےمطابق کراچی میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے جس کے بعد راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور، حیدرآباد اور کوئٹہ میں چینی 110 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

ملتان اور فیصل آباد میں 108 جب کہ گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 107 روپے فی کلو ہے۔

ادارہ شماریات کےمطابق سکھر، پشاور اور خضدار میں چینی 106 روپے میں فروخت کی جارہی ہے جب کہ سرگودھا، لاڑکانہ اور بنوں میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :