کھیل
Time 10 ستمبر ، 2021

کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل  کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے  —فوٹو:فائل
آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل  کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے  —فوٹو:فائل 

آئی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کووڈ 19 کے پروٹوکولز  کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔

پی سی بی کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ بدھ کے  روز اسلام آباد پہنچنے پر کی جانے والی کورونا ٹیسٹنگ کے دوران  مثبت آیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور  انہیں 10 ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کرنے کی اجازت ہوگی۔

مزید خبریں :