دنیا
Time 12 ستمبر ، 2021

طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے، فرانس کا اعلان

طالبان نے کہا کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے لیکن وہ جھوٹ بول رہے تھے، فرانسیسی وزیر خارجہ— فوٹو:فائل
طالبان نے کہا کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے لیکن وہ جھوٹ بول رہے تھے، فرانسیسی وزیر خارجہ— فوٹو:فائل

فرانس نے افغانستان میں طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان کا کہنا تھاکہ فرانس طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی طالبان حکومت کے ساتھ تعلق ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ طالبان نے کہا کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے لیکن وہ جھوٹ بول رہے تھے۔

فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ طالبان کو کچھ مالی مدد اور بین الاقوامی تعلقات کی ضرورت ہوگی لیکن ان کی مالی مدد اورعالمی تعلقات کے معاملات ان کے اقدامات پرمنحصر ہے۔

دوسری جانب افغانستان سے فرانسیسی شہریوں اور افغان باشندوں کے انخلا کیلئے قطر میں آج مذاکرات ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان کی جانب سے عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔

مزید خبریں :