دنیا
Time 12 ستمبر ، 2021

ایران نے عالمی ایجنسی کو جوہری تنصیبات پر نصب کیمروں کی مرمت کی اجازت دے دی

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم ایران آکر کیمروں کے میموری کارڈز تبدیل کرنے اور دیگر مرمتی کام کرے گی، سربراہ ایرانی جوہری توانائی پروگرام— فوٹو:فائل
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم ایران آکر کیمروں کے میموری کارڈز تبدیل کرنے اور دیگر مرمتی کام کرے گی، سربراہ ایرانی جوہری توانائی پروگرام— فوٹو:فائل

ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو اپنی جوہری تنصیبات پر نصب مانیٹرنگ کیمروں کی مرمت کی اجازت دے دی۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی نے آج ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق رفائیل گروسی کے دورہ کا مقصد ایران اور مغربی ممالک کے درمیان ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کی راہ ہموار کرنا ہے۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی سے ملاقات میں انٹرنگ کیمروں کی مرمت کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی تکنیکی ٹیم ایران آکر کیمروں کے میموری کارڈز تبدیل کرنے اور دیگر مرمتی کام کرے گی۔

مزید خبریں :