امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر ز نے اپنے ایرانی بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی

امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز  نے اپنے دیرینہ دوست سیم اصغری سے منگنی کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر زکے منگیتر کا تعلق ایران سے ہے اور وہ بچپن ہی سے امریکا میں مقیم ہیں اور ان دنوں بطور ماڈل، فٹنس ٹرینر اور اداکار کام کررہے ہیں۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر برٹنی اسپیئرز کی جانب سے سیم اصغری کے ساتھ بنائی گئی  مختصر سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی منگنی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں گلوکارہ نے منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ہوئے اعلان کیا وہ سیم اصغری سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انھوں نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  ’میں یقین نہیں کرسکتی۔‘

خیال رہے کہ برٹنی اسپیئرز اور سیم اصغری کی دوستی تقریباً 5 برس سے ہے۔ 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔

برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :