کاروبار
Time 13 ستمبر ، 2021

ملک میں سونےکی قیمت میں معمولی اضافہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قدر 150 روپے اضافےکے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 130 روپے اضافے سے 96 ہزار 280 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر  2 ڈالر اضافے سے 1789 ڈالر فی اونس ہے۔