کاروبار
Time 14 ستمبر ، 2021

ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

انٹربینک میں ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر انٹربینک میں ایک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 169 روپےتک پہنچا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر بھی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 84 پیسے مہنگا ہو کر 168.94 روپےکا ہوگیا ہے۔

رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالر کی قیمت تقریباً 11 روپے 46 پیسے بڑھ چکی ہے۔

مزید خبریں :