پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2021

محکمہ تعلیم سندھ کے افسران پر تحائف لینے پر پابندی عائد

افسران اپنے ساتھیوں یا وزیٹرز سے اجرک، ٹوپیاں اورکسی قسم کے تحائف وصول نہ کریں، حکم نامہ جاری— فوٹو:فائل
افسران اپنے ساتھیوں یا وزیٹرز سے اجرک، ٹوپیاں اورکسی قسم کے تحائف وصول نہ کریں، حکم نامہ جاری— فوٹو:فائل

محکمہ تعلیم سندھ کے افسران پر اجرک  و ٹوپیاں یا کسی قسم کے تحائف لینے پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ تعلیم سندھ کے حکم نامے کے مطابق سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے تمام افسران کو تحائف وصول کرنے سے منع کردیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ افسران اپنے ساتھیوں یا وزیٹرز سے اجرک، ٹوپیاں اورکسی قسم کے تحائف وصول نہ کریں۔

حکم نامے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ادارہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :