کھیل
Time 14 ستمبر ، 2021

کامران اکمل ساتھی کرکٹر حفیظ کے حق میں بول پڑے

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے۔

اپنے ویب چینل پر گفتگو کرتےہوئے کامران اکمل نے کہا کہ حفیظ کے ساتھ غلط ہوا، کیریبین پریمیئر لیگ سے جلد واپس بلانے پر حفیظ اتنے ناراض ہیں کہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں اور ورلڈکپ میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں یاری دوستی یا پسند و ناپسند نہیں چلائی جاتی، میرٹ کو سامنے رکھیں اور سب کو ایک جیسا سمجھیں، پسند نا پسند پر ٹیمیں بنائیں گے تو اس کا نقصان ٹیم کو ہوگا۔

واضح رہےکہ محمد حفیظ اور کرکٹ بورڈ میں نیا تناز‏ع اس وقت شروع ہوا جب محمد حفیظ کوکیریبین لیگ سے واپسی کے لیے کہا گيا تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ، عماد وسیم کے مقابلے میں جلد ٹیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت پر ناخوش ہیں۔

پی سی بی نے اس معاملے پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عماد وسیم کی طرح محمد حفیظ کو بھی 16 ستمبر کی ہی ڈیڈلائن دی گئی تھی اور حفیظ کے معاملے پر کوئی جانبداری نہیں برتی گئی۔

مزید خبریں :