دنیا
Time 14 ستمبر ، 2021

سابق افغان ڈپٹی اسپیکر نے طالبان جنگجو کے خاتون پر تشدد کی ویڈیو شیئر کردی

ویڈیو کے حوالے سے مصدقہ طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ کب اور کہاں کی ویڈیو ہے— فوٹو: اسکرین گریب
ویڈیو کے حوالے سے مصدقہ طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ کب اور کہاں کی ویڈیو ہے— فوٹو: اسکرین گریب 

افغانستان کی ایک مصروف شاہراہ پر طالبان جنگجو کی جانب سے سڑک پر چلتی لڑکی کو چھڑی سے مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

افغانستان کی پارلیمنٹ کی سابق ڈپٹی اسپیکر فوزیہ کوفی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مصروف شاہراہ پر ماسک پہنی ایک لڑکی کو مسلح طالبان جنگجو چھڑی سے مارتا ہے لیکن لڑکی بغیر کوئی ردعمل دیے روڈ کراس کرتی ہے۔

ویڈیو کے حوالے سے مصدقہ طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ کب اور کہاں کی ویڈیو ہے تاہم ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں طالبان کے دوحہ سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے برطانوی چینل اسکائی نیوزکو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ طالبان کی جانب سے خواتین کو مکمل برقعہ پہننے کیلئے نہیں کہا جائے گا لیکن حجاب پہننا ضروری ہوگا۔

مزید خبریں :