پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2021

ملک میں 5 سے 16 سال کے دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے محروم

ملک میں 5 سے 16 سال کی عمر کے دو کروڑ  سے زائد بچے اسکولوں سے محروم ہیں۔

’دی مسنگ تھرڈ‘ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں سب سے زیادہ47  فیصد بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ سندھ میں 44، خیبرپختونخوا میں 32، پنجاب میں 24 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 فیصد بچے اسکولوں سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول نہ جانے والے بچوں میں 54 فیصد لڑکیاں اور 46 فیصد لڑکے   شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکثریت نے مہنگائی کو تعلیم سے محرومی کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع شہید سکندر آباد، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان، پنجاب کے ضلع راجن پور، سندھ کے ضلع ٹھٹہ میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ رہی۔

مزید خبریں :