کھیل
Time 15 ستمبر ، 2021

افغانستان پر طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد پہلی بار مارشل آرٹ ایگزی بیشن منعقد

افغانستان پر طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد دارالحکومت کابل میں پہلی بار مارشل آرٹ ایگزی بیشن منعقد کیا گیا۔

کھیلوں کے قائم مقام صدر بشیر روسم زئی نے ایونٹ میں شرکت کی اور کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان لڑکوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ یہ نوجوان اپنے ملک کانام روشن کرسکیں۔

خیال رہے کہ موئی تھائی یا تھائی باکسنگ افغانستان میں مشہور کھیل ہے۔ 2001 میں افغانستان پر قبضے کے بعد طالبان نے ہر قسم کے کھیلوں پر  پابندی عائد کردی تھی۔

مزید خبریں :