عمر شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، اہلخانہ ویزے کے منتظر

ہ ویزے سے متعلق امریکی قونصلیٹ سے رابطے میں ہیں: اہلیہ عمر شریف/ فائل فوٹو
ہ ویزے سے متعلق امریکی قونصلیٹ سے رابطے میں ہیں: اہلیہ عمر شریف/ فائل فوٹو 

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔

عمرشریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ ویزے سے متعلق امریکی قونصلیٹ سے رابطے میں ہیں اور مطلوبہ دستاویزات فراہم کردی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے یقین دلایا ہے کہ جیسے ہی ویزا آئےگا عمرشریف 24 سے 36 گھنٹوں میں سفرکرسکیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا تھا والد کی امریکا روانگی کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں۔

جونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جواد عمر کا کہنا تھا کہ عمرشریف کے ساتھ اہلیہ زرین غزل اور وہ خود امریکا جائیں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ بیرون ملک جانےکی دستاویزات مکمل ہونےکے 48 گھنٹوں میں ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ جائے گی۔

مزید خبریں :